انکار شهادت حضرت زهرا

سوال: کیا انکار شهادت و مصائب حضرت صدیقه کبری فاطمه زهرا سلام الله علیها مذهب سے خارج ہونے کا سبب ہو سکتا ہے؟
جواب: شهادت و مصائب حضرت صدیقه کبری فاطمه زهرا سلام الله علیها غیر قابل انکار ہیں کیونکہ ضروریات مذهب میں سے ہے.

نماز کے تشهد میں سہادت ولایت امیر المومنین علی علیہ السلام

سوال: نماز کے تشهد میں سہادت ولایت امیر المومنین علی علیہ السلام کا حکم کیا ہے؟
جواب: وہ تشهد و سلام جس کو کتاب «جامع الأحادیث الشیعة: ج5، ص331، ح8» میں کتاب «مصباح شیخ طوسی» سے نقل کیا گیا ہے، جس میں شهادتین کے بعد عبارت «وأنّ علیاً نعم الولی» اور «السلام علیک ایها النبی ورحمة الله وبرکاته» کے بعد عبارت «السلام علی الأئمة الهادین المهدیین» نقل کی گئ ہے اس کے پڑھنے میں ،کوئی حرج نہیں ہے.

ولایت امیرالمؤمنین علیه السلام کی شہادت اذان

سوال: امامت و ولایت امیرالمؤمنین علی علیه السلام کی شہادت اذان میں واجب ہے یا مستحب؟
جواب: شهادت ثالثه جزء اذان و اقامه ہے اور یہ اس معنی میں ہے کہ اگر اذان و اقامت میں نہ کہی جائے تو وه ناقص و باطل ہے.

اظهار تولی و تبری

سوال: خدا و اولیای خدا سے دوستی اور دشمنان خدا و اولیای خدا سے دشمنی کے اظہار کا کیا حکم ہے؟
جواب: گفتار و کردار میں تولی و تبری کا اظہار واجب ہے.

حالت نماز میں امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرنا

سوال: نماز کی حالت میں امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرنے کا حکم ہے؟
جواب: اگر نماز کی شکل خراب نہ ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے بلکہ امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرنا تقرب الہی حاصل کرنا کا بہترین وسیلہ ہے.

کیاعزاداری کے سلسلہ میں روایات فقط امام سجاد عليه السلام سے ہیں؟

سوال: عزاداری کی مدت کے سلسلہ میں روایات فقط امام سجاد علیہ السلام سے ہیں یا دیگر ائمہ علیہم السلام نے بھی اس کو ذکر کیا ہے؟
جواب:امام حسین عليه السلام کی عزاداری کے متعلق روایات صرف امام سجاد علیہ السلام سے مروی نہیں ہیں بلکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ اور دیگر معصوم علیہم السلام سے بھی روایتیں نقل کی گئی ہیں.

امام حسین علیہ السلام اور دیگر ائمہ معصومین علیہ السلام کی عزاداری کی فضیلت

سوال: امام حسین علیہ السلام اور دیگر ائمہ معصومین علیہ السلام کی عزاداری کی فضیلت گھر پر کرنے میں ہے یا سڑک پر؛جب کہ سڑک پر عزاداری کرنے سے ٹریفیک وغیرہ سے لوگو ں کو پریشانی ہوتی ہے؟
جواب: سید الشہدا علیہ السلام کی عزاداری ہر حال میں بہتر ہے یہ بات ملحوظ خاطر رہے کہ زمین و زمان بھی امام حسین علیہ السلام کی مصیبت میں عزادار ہیں لہذا ضروری ہے کہ امام علیہ السلام کی عزاداری ہر جگہ برپا کی جائے۔ جیسا کہ حضرت کی زیارت میں آیاہے کہ:''بکت السماء و ما فیھا و الارض و من علیھا''.

یا محمد،یا علی کہنا

سوال: کیا کوئی مشہور و متواتر دعا موجود ہے جس میں معصوم علیہم السلام نے خود توسل کیا ہو مثلا کہا ہو ''یا محمد،یا علی....''اور اسکے بعد اپنی حاجت طلب کی ہو ؟کیا اس اعتقاد کے ساتھ یہ کہے کہ امام معصوم علیہ السلام بہ اذن خدا میری حاجت پوری فرمائیں یاعلی... کہے یا یہ کہ یا اللہ بحق علی.... کہے اور ان دونوں باتوں میں کوئی فرق ہے؟
جواب:منقول ہے کہ جنگ احد میں جب لوگ رسول اللہ صلى الله عليه وآله کو دشمنوں کے نرغے میں تنہا چھوڑ کر فرار کر گئے تو ایسے سخت موقع پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ بار بار حضرت علی علیہ السلام سے فرماتے تھے یا علی ان لوگوں کو مجھ سے دور کرو...اور حضرت علی عليه السلام نے ان لوگوں کو شکست دی اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ سے دور کیا.

امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی مدت

سوال: کیا روایات میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی مدت کو بیان کیا گیا ہے؟
جواب:روایات میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری پورے سال اور ہر زمان ومکان میں وارد ہوئی ہے بالخصوص عشرہ اول محرم اور اس کے بعد پورے محرم و صفر کے مہینہ کا بھی ذکر ہے.

رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ اصحاب کو برا بھلا کہنا؟

سوال: کیا رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ کی اس حدیث کی سند صحیح ہے کہ فرمایا:''جو بھی میرے اصحاب کو برا بھلا کہے گا اس پر خدا ،فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے''بعض افراد اس حدیث کو سند بناتے ہوئے صحابہ پر لعن کو ناجائز کہتے ہیں ۔حضرت عالی کا نظریہ کیا ہے؟
جواب:اس حدیث کامطلق ہونا صحیح نہیں ہے کیونکہ اس کا مطلق ہونا قرآن کے خلاف ہے جیسا کہ ارشاد رب العزت ہوا:ان الدین یوذون اللہ و رسولہ لعنھم اللہ فی الدنیا و الاخرہ اعد لھم عذابا مھینا'(احزاب،٥٧)بتحقیق جو لوگ اللہ اور اس کو رسول کو اذیت دیتے ہیں تو ان پر دنیا اور اخرت میں اللہ کی لعنت ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب مھیا ہے۔یہ بات تاریخ میں ثابت ہے کہ بعض اصحاب رسول صلى الله عليه وآله نے خدا کو اس کے رسول کی وجہ سے اور رسول صلى الله عليه وآله کو آپ کے اہل بیت کے سلسلہ سے اذیت پہنچائی ہے اورمذکورہ آیت میں ذکر لعن ان کے شامل حال ہے

خطبہ شقشقیہ کی اہمیت

سوال: برای مہربانی خطبہ شقشقیہ کی اہمیت کے سلسلہ سے ایت اللہ العظمیٰ سید صادق شیرازی کے نظریہ کو بیان کریں؟
جواب:''خطبہ شقشقیہ'' نھج البلاغہ میں نقل شدہ ایک اہم خطبہ ہے ،جس میں امیر المومنین نے خلافت کے سلسلہ سے چند اہم باتوں کو پیش کیا ہے اور جن لوگوں نے خلافت کے سلسلہ میں آپ کے حق کو نظر انداز کیا، ان کوبے نقاب کیا ہے۔اس خطبہ میں حضرت نے اپنی حقانیت کو ثابت کیا ہے اور اس دور کے غاصبین خلافت اور باغیوں کے باطل ہونے کو نیز بیان کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ خطبہ حضرت کے بلا فصل خلیفہ ہونے کا جیتا جاگتا ثبوت ہے اور دوسروں کی خلافت کی نفی بھی ہے جیسا کے حضرت کے اس جملہ سے واضح ہو تا ہے:''لقد تقمصھا ابن ابی قحافۃ''ابو قحافہ کے فرزندنے خلافت کی قمیض کو کھیچ تان کر پہن لیا...

 

محمد و ال محمد(صلوات اللہ علیہم) پر صلوات

سوال: محمد و ال محمد(صلوات اللہ علیہم) پر صلوات کے سلسلہ میں بہت سے روایات موجود ہیں اسی طرح ان کے دشمنوں پر لعنت کی فضیلت و ثواب کی متعدد روایات موجود ہیں۔سوال یہ ہے کہ ''اللھم لعن الجبت و الطاغوت '' کہنے میں زیادہ فضیلت و ثواب ہے یا صلوات بھیجنے میں،بعض کہتے ہیں کی صلوات کی فضیلت زیادہ ہے اور بعض لعن کو ترجیح دیتے ہیں،برای مہربانی اس سلسلہ میں اپنے نظریہ سے آگاہ کریں؟
جواب:دشمنان خدا و رسول سے برائت اور ان پر لعنت بھیجنا اور اسی طرح اولیاء خدا سے محبت اور ان پر صلوات بھیجنا دونوں ہی اہم اسلامی فریضہ ہیں اور دونوںباعث فضیلت اور قابل ثواب عمل ہیں۔ روایات میں وارد ہوا ہے کہ دین حب و بغض کے علاوہ نہیں ہے(بحار الانوار ج ٦٥ص ٦٣) ہاں حب اور بغض جب اپنے صحیح مقام پر ہو )،بعض روایات میں تبرے کی افضلیت ملتی ہے شاید یہ افضلیت دشمنان خدا و رسول ،ظالموں اور فاسدوں سے دوری اور ظلم و ستم میں انکا ساتھ دینے سے بچنے کے لئے ہو.

 

کیا حضرت زہراء سلام اللہ علیھا شہادت سے پہلے ان دونوں سے راضی تھیں؟

سوال: بعض روایات میں آیا ہے ابو بکر اور عمر حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی خدمت میں آئے اور آپ سے معافی مانگی یہ روایات کہاں تک صحیح ہیں اور کیا حضرت زہراء سلام اللہ علیھا شہادت سے پہلے ان دونوں سے راضی تھیں؟
جواب:ہرگز نہیں ،جناب زہراء سلا م اللہ علیھا اپنی شھادت تک ان دونوں سے راضی نہیں ہوئیں،بلکہ تاریخ کہتی ہے کہ جس وقت آپ کی شہادت ہوئی اس وقت بھی ان دونوں سے ناراض تھیں۔ابن ابی الحدید نے تحریر کیا کہ:''والصحیح عندی انھا ماتت و ھی واجدۃ علی ابی بکر و عمر''
''میرے نزدیک یہی صحیح ہے کہ حضرت زہراء اس حال میں دنیا سے رخصت ہوئی کہ آپ ابو بکر اور عمر سے ناراض تھیں''

(شرح نہج البلاغہ،ج٦،ص٥٠)
صحیح بخاری میں نقل ہے :''فقال ابو بکر....فھجرتہ فاطمۃ فلم تکلمہ حتی ماتت'' ابو بکر نے کہا''...پس حضرت زہراء علیها السلام نے اپنا منھ موڑلیااور پھر اپنے مرنے تک ہم سے کلام نہیں کیا'' (صحیح بخاری ،ج٨،ص٣)۔اس سلسلہ میں مزید معلومات کے لئے الغدیر ج٩،ص٣٨٧ ملاحظہ ہو۔

 

جن لوگوں نے اہل بیت علیہم السلام پر ظلم کیا ان پر لعنت بھیجنا

سوال: جن لوگوں نے اہل بیت علیہم السلام پر ظلم کیا ان پر لعنت بھیجنا واجب ہے یا مستحب یا کوئی اور حکم رکھتاہے؟
جواب:قران مجید میں اللہ نے ان لوگوں پر لعنت کی ہے کہ جنہوں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ کو ستایا ہے اوراہل بیت پر ظلم کر کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ کو رنج پہنچایا ہے:جیسا کہ ارشاد ہوتا ہے:
ان الدین یوذون اللہ و رسولہ لعنھم اللہ فی الدنیا و الاخرہ اعد لھم عذابا مھینا'(احزاب،٥٧)بالتحقیق جن لوگوں نے خدا کے رسول کو ستایا ہے تو ان پر دنیاو اخرت میںخدا کی لعنت ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔
کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ جن پر خدا نے لعنت کی ہو اہل ایمان بھی ان پر لعنت کریں!۔
 

عزاداری میں خرچ ہونے والی رقم

سوال: کیا عزاداری میں خرچ ہونے والی رقم کو اسراف کہا جا سکتا ہے؟
جواب:بالکل نہیں ،یہ اسراف نہیں ہے بلکہ باعث اجر و ثواب ہے۔

 

زیارت عاشورا اورلعن کے سلسلہ سے شک

سوال: کیا زیارت عاشورا اور اس میں وارد شدہ لعن کے سلسلہ سے شک کرنا صحیح ہے؟
جواب:زیارت عاشورا اور اس میں ذکر شدہ لعن کے بارے میں شک کرنا صحیح نہیں ہے،زیارت عاشورا حدیث قدسی ہے جسے رسول اکرم صلى الله عليه وآله نے جبرائیل سے اور جبرئیل نے خداوند عالم سے نقل کیا ہے،جہاں تک لعن کا سوال

ہے خدا وند عالم نے قرآن میں متعدد مقامات پر ان لوگوں پر لعنت کی ہے جنہوں نے اللہ کو پیغمبر صلى الله عليه وآله کے سلسلہ میں پیغمبر صلى الله عليه وآله کو ان کے اہل بیت عليهم السلام کے سلسلہ میں رنجیدہ کیا۔جیسا کہ ارشاد ہوتا ہے:''ان الدین یوذون اللہ و رسولہ لعنھم اللہ فی الدنیا و الاخرہ اعد لھم عذابا مھینا ''(سورہ احزاب آیت ٥٧)بالتحقیق جن لوگوں نے خدا کے رسول کو ستایا ہے ان پر دنیاو اخرت میںخدا کی لعنت ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ لعنت دشمن خدا و رسول سے برائت اور دوری کا اظہار و اعلان ہے ۔تولی اور تبری ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے
۔

 

غم امام حسین علیہ السلام میں قمہ لگانا

سوال:غم امام حسین علیہ السلام میں قمہ لگانا یا ایسی زنجیروںسے جن میں چھریاں لگی ہوں پشت پر ماتم کرنے کے متعلق جناب عالی کا ارشاد کیا ہے؟
جواب:یہ کام جائز بلکہ مستحب ہے اور دنیا و آخرت میں اجر ،ثواب کا سبب ہوگا۔

 

عزاداری روک کر رقم کو تعلیم یا غربا میں تقسیم کر دینا

سوال:کیا عزاداری روک کر اس میں خرچ ہونے والی رقم کو تعلیم یا غرباکو تقسیم کر دینے میں زیادہ ثواب ہے؟
جواب:ہر وہ چیز جو امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں خرچ ہو خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ کے نزدیک بہت پسندیدہ عمل ہے اور اس کا اجر بہت زیادہ ہے،البتہ اہل خیر کو تعلیم کے سلسلہ میں بھی انفاق کرنا چاہیے۔

 

عزاخانوں میں 'عقیدتا' چاندی یا سونے کے علم چڑھانا جائز ہے یا ناجائز؟

سوال:عزاخانوں میں 'عقیدتا' یا نذر کے پورے ہونے پر چاندی یا سونے کے علم یا کوئی قیمتی شئے چڑھانا جائز ہے یا ناجائز؟
جواب:جائز ہے اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ اور اہل بیت علیہم السلام نے اس کی تاکید اورستایش کی ہے ۔

 

اذان و اقامت میں حضرت زہراء سلام اللہ علیھا کا نام لینا

سوال: کیا اذان و اقامت میں حضرت علی عليه السلام کی ولایت کی شہادت دیتے وقت حضرت زہراء سلام اللہ علیھا کا نام لیا جا سکتا ہے؟
جواب: یہ کام جائز ہے۔مثلا کہے:'' اشھد اَنَّ علیاً و فاطمۃ و اولادھما المعصومین حجج اللہ''

 

رسول صلى الله عليه وآله کے زمانہ میں (اشھد انَّ علیاولی اللہ)

سوال :کیا رسول صلى الله عليه وآله کے زمانہ میں اذان میں شہادت ثالثہ (اشھد انَّ علیاولی اللہ) موجود تھی؟
جواب:جیسا کہ روایات میں بیان کیا گیا ہے کہ جب غدیر خم میں رسول خدا صلى الله عليه وآله نے اللہ کے حکم سے حضرت علی کی جانشینی کا اعلان کر دیا تو ابو ذر غفاری اور سلمان فارسی سلام الله عليهما نے الگ الگ اذان کہیں اور اس میں حضرت علی کی ولایت کی گواہی دی جب لوگوںنے یہ اذان سنی تو رسول کی خدمت میں حاضر ہو کر شکایت کی تو آنحضرت صلى الله عليه وآله نے ان دونوں کی اذان کی تصدیق کی اور فرمایا کہ کیا تم غدیر میں موجود نہیں تھے جب میں نے خدا کے حکم سے علی کی ولایت کا اعلان کیا تھا۔

 

مجلس میں بلند آواز سے گریہ کرنا

سوال:مجلس میں بلند آواز سے گریہ کرنا کیا شرعاً جائز ہے؟
جواب:ہاں بالکل جائز ہے،بلکہ مستحب ہے،رسول خدا صلى الله عليه وآله اور جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا نے امام حسین عليه السلام پر بلند آواز سے گریہ کرنے والوں کے لئے دعا خیر و رحمت کی ہے۔اس طرح کے مسائل کے سلسلہ میں آیت اللہ شھید حسن شیرازی رحمة الله عليه کی کتاب 'شعار حسینی''کی طرف رجوع کریں جو بہت مفید ہے۔

 

ماتم سے سینہ پر چوٹ

سوال:ہاتھ سے اس طرح ماتم کرنا جس سے سینہ پر چوٹ لگے،بعض حضرات آج کل ناجائز کہہ رہے ہیں آپ کا ارشاد کیاہے؟
جواب:امام حسین عليه السلام کے لیے ہاتھ سے ماتم کرنا جائز ہے اور عظیم ثواب کا حامل ہے،چاہے اس سے چوٹ لگے اور خون ہی کیوں نہ نکلے۔

 

احترام تبرکات عزا

سوال:ہمارے ملک میں دستور ہے کہ احترام تبرکات عزا کے پیش نظر علم ،تابوت،تعزئے و غیرہ کو لوگ پاک و پاکیزہ ہوکر بلکہ بعض حضرات با وضو مس کرتے ہیں۔ادھر کچھ بعض ذاکرین اور علماء اس بات پر اصرار فرما رہے ہیں کہ ا ن تبرکات کو حالت جنابت و حیض میں مس کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے؟سرکار والا کیا ارشاد فرماتے ہیں؟
جواب:ہر وہ چیز جو حضرت سید الشہدا عليه السلام سے منسوب ہو جائے محترم اور متبرک ہے اور بہتر ہے کہ ان چیزوں کو بغیرطہارت مس نہ کیا جائے۔